7 دسمبر 2013 - 20:30
مشرق وسطیٰ میں امریکی ہتھیار مستقبل میں بڑا خطرہ

امریکہ کے ایک معروف مبصر بل جونز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کے ملکوں کو ہتھیاروں کی فراہمی مستقبل میں خود واشنگٹن کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔

ابنا: امریکہ کے ایک معروف مبصر بل جونز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کے ملکوں کو ہتھیاروں کی فراہمی مستقبل میں خود واشنگٹن کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔ امریکہ کے اس مبصر نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہزاروں کی تعداد میں میزائل فروخت کئے جانے کے سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، مشرق وسطی میں اپنے بعض اتحادی ملکوں کو بے تحاشا ہتھیار فراہم کررہا ہے اور یہ ہتھیار مستقبل میں خود امریکہ کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔بل جونز نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے کے ممالک ضروری نہیں کہ امریکی پالیسیوں سے اتفاق کریں اس رو سے امریکہ اپنے اتحادی ملکوں کی پالیسیوں کو کنٹرول نہیں کرسکتا جس کی بناء پر یہ مسئلہ خود اس کیلئے کافی مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ امریکہ کے اس مبصر نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں مسلح افراد کو ہتھیار فراہم کرنے کا عمل بھی واشنگٹن کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو پندرہ ہزار ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا سمجھوتہ کیا ہے اور اس سلسلے میں طے پانے والے دو سمجھوتے ایک ارب سے زائد ڈالر کے بتائے گئۓ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲